ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کے جواب کا انتظارہے: نریندر سنگھ تومر

کسانوں کے جواب کا انتظارہے: نریندر سنگھ تومر

Mon, 14 Dec 2020 20:38:58    S.O. News Service

نئی دہلی،14دسمبر(آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیرزراعت نریندر سنگھ تومر نے کہاہے کہ وہ کسانوں کے ساتھ ہرشق پربات کرنے کے لیے تیارہیں۔

انہوں نے کہاہے ہم نے کسانوں کواپنی تحریری تجویز بھیج دی ہے اورہم اگلے دورکے لیے ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ تینوں بل کسانوں کی فلاح وبہبودکے لیے ہیں۔تاہم زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ حکومت کی طرف سے قوانین میں ترمیم کرنے کی تجویز کو مسترد کرنے کے بعد کسان تنظیموں نے پیر کے روز بھوک ہڑتال کی۔ دہلی جے پور شاہراہ پرکسان بھی بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہے ہیں۔

مرکزی حکومت کہہ رہی ہے کہ مذاکرات کا راستہ کھل گیا ہے، لیکن کسانوں کا مطالبہ ہے کہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے پر ہی مذاکرات ممکن ہیں۔زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پرکسانوں کے دھرنے کی وجہ سے عام لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


Share: